37

فیصل آباد میں ڈاکو راج بر قرار ‘ مزید 31 وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں سرگرم ڈاکوئوں اور چوروں کا گروہ 31مقامات پر وارداتیں کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات’نقدی’ قیمتی سامان’مویشی ‘موٹر سائیکلیں اوردیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگیا۔ پولیس شہربھرکی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ رحمان آباد کا رہائشی فہد اپنے بھائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہا تھا کہ نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر ملکی وغیرملکی کرنسی اورموبائل فون چھین کر لے گئے’فیضان مدینہ چوک کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکو شہری نعیم خان سے اسلحہ کے زورپر 40ہزار روپے’فون’ شیخوپورہ روڈ پر حاجی آباد کے قریب ارسلان اجمل اپنی اہلیہ کے ہمراہ جارہا تھا کہ ڈاکوئوں نے روک کر 5تولے زیورات’ایک لاکھ روپے نقدی لے گئے’کینال روڈ پر پی ایس او پٹرول پمپ کے قریب منظور سے 70ہزار روپے’ ‘فون’232ر۔ب اعظم نگر کے رہائشی رحمان مسیح سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل’نقدی ‘فون ‘ٹی این ٹی کالونی فیزون کے رہائشی صغیر حسین سے نقدی وموبائل ‘239ر۔ب کے نوید سے موٹرسائیکل ‘فون ‘جبکہ سول ہپستال سے محمد کاشف’تحصیل آفس سے محمد خالد’7ج ب کے نجم الثاقب’جامعہ چشتیاں چوک سے عرفان حیدر’رحمان پورہ سے یٰسین’گلستان کالونی سے علی ارسلان’پریمیئرکالونی کے رہائشی زنیر’248ر۔ب کے فرازعلی’مظفرکالونی گلی نمبر14کے عمران’66ج ب کے شہبازحسین’276ج ب کے حیدر علی ’67ج ب کے وقاص ‘بابر چوک سے حمزہ یوسف ‘راجہ چوک سے اسد علی کی موٹرسائیکلیں چورلے کر فرار ہوگئے۔علاوہ ازیں بغدادی پارک سے محمد شاہد کی دکان کے تالے توڑ کر ساڑھے دس لاکھ روپے مالیت کا سامان چور لے اُڑے’ ایک ج ب رام دیوالی کے رہائشی حافظ محمد فضل کی حویلی سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی’ پیپلزکالونی کے علاقہ کوہستان اڈا سے نامعلوم عبدالحمید شاکر سے دو لاکھ روپے اور فون لے گئے’ نور پور کے محمد عرفان کے گھر کے تالے توڑ کر صفایا کر گئے، سرگودھا روڈ کے علاقہ منظور پارک کے رہائشی عامر حسین کے گھر کے تالے توڑ کر بیٹیوں کے جہیز کا سامان لے گئے، 235 رب نیاموآنہ کے رہائشی انتظار حسین کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان لے اُڑے’ 245 رب کے سجاد خان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 34 ج ب کے عبدالحمید کے ڈیرے سے ٹیوب ویل کا سامان چور لے گئے’ محلہ رسول پورہ میں یونس کا گیس کا میٹر’ کوریاں والا پل کے قریب زبیر اسلم کی فیکٹری کے تین لاکھ کا سامان چور لے گئے’ مقبول روڈ دوست سٹریٹ کے احسان کا بجلی کا میٹر’ حسیب شہید کالونی کے رہائشی گل یاسمین کی گھریلو ملازمہ خواتین 6لاکھ کے زیورات اور قیمتی سامان’ 75 رب کے فرمان کے گھر کے تالے توڑ کر صفایا کر دیا گیا’ پولیس ابھی تک ڈاکوئوں اور چوروں کے کسی گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں