فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاون جاری ہے سٹی پولیس جرائم کی روک تھام کے لیے متحرک ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی نے کرائم کنڑول کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیاتفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے رواں ماہ میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 387خطر ناک اشتہاریوں کو گرفتار کیا غیر قانونی اسلحہ پر238مقدمات کا اندراج اور218عدد پسٹل،12 عدد رائفلز،11 عدد بندوقیں،06 عدد کلاشنکوف،10عددرپیٹرز،06عددریوالورز اور1180 عدد گولیاں برآمد کی گئیں۔جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف302 مقدمات کا اندراج کیا گیاجس میں148.360کلوگرام چرس،10.00کلو گرام ہیروئن،23.610کلو گرام افیون،27.230کلوگرام،170گرام آئس اور785لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔جوا ء مافیا کے خلاف67 مقدمات کا اندراج کرکے 67ملزمان کو گرفتار کیا گیاجبکہ پتنگ بازی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 54مقدمات کا اندراج کر کے 54ملزمان کو گرفتار کیاجن سے متعدد پتنگیں،کمیکل ڈوراورچرخیاں برآمد کی گئیںسٹی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قانون کی بالا دستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھر پور ایکشن لیا جارہا ہے۔مؤثرگشت،ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے آپریشنزکے لیے نئی حکمت عملی سمیت تھانہ،سرکل اور ٹاؤن کی سطح پر مانیٹرنگ اورکرائم کنٹرول کے لیے دیگر اقدامات کا تسلسل جاری ہے ۔
34