21

فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اخترزمان نے دیگر اضلاع کی طرح فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ڈپٹی کمشنرفیصل آباد عمران حامد شیخ کو تبدیل کرتے ہوئے ان کی جگہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای اوعلی عنان قمرکو ڈپٹی کمشنرفیصل آباد تعینات کردیا۔ڈپٹی کمشنرجھنگ محمد ارشد بھٹی کوڈپٹی کمشنرقصوراور ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ عبداللہ خرم نیازی کو ڈی سی جھنگ جبکہ ڈپٹی کمشنرچنیوٹ فیصل آباد کی جگہ محمد آصف رضا کو ڈی سی چنیوٹ اورڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ محمد ارشد کو تبدیل کرکے انکی جگہ عدنان ارشاد کو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تبدیل کردیاگیا۔تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنرزآئندہ چند روز میں اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں