34

فیصل آباد کے بڑھتے ہوئے مسائل پراظہارتشویش

فیصل آباد ( پ ر) سابق ضلعی ناظم رانا زاہدتوصیف نے ملک کے تیسرے بڑے شہر اور پاکستان کے ما نچسٹر فیصل آباد کے بڑھتے ہوئے مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد کی ز بوں حالی کے خاتمہ اور خوبصورتی میں ا ضافہ کیلئے مناسب اقدامات کئے جا ئیں انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت فیصل آباد کے دیہی علاقہ جا ت بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں جبکہ سکولوں کی اپ گریڈیشن بھی ضروری ہے فیصل آباد کے عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں’ جبکہ گذشتہ چند سالوں سے سیوریج سسٹم بھی بگڑ چکا ہے بارش کے ایام میں واسا کی نااہلی سامنے آ جاتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ شہر کی شکستہ حال سڑکوں کی مرمت اور شہر کے اہم چوکوں ‘ شاہراہوں پر نصب ٹریفک سگنلز کی درستگی بھی ضروری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں