32

فیصل آباد کے ممتاز قانون دان رانا ندیم بابر کا اعزاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے فیصل آباد سمیت چار اضلاع میں ماہر قانون دان کو چیئرمین ڈرگ کورٹ تعینات کر دیا۔ ماہر قانون دان سید خالد جاوید بخاری ایڈووکیٹ کو چیئرمین ڈرگ کورٹ فیصل آباد’ محمد نوید رانا ایڈووکیٹ کو چیئرمین ڈرگ کورٹ ملتان’ رانا ندیم بابر خاں ایڈووکیٹ کو چیئرمین ڈرگ کورٹ راولپنڈی اور مس حنا حفیظ اﷲ اسحاق ایڈووکیٹ کو چیئرپرسن ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ تعینات کرنے کا نوٹیفیشن جاری کر دیا گیا جو کہ آئندہ چند روز میں اپنے عہدوں کا چارج سنبھالینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں