54

فیکٹری میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان خاکستر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چک جھمرہ کے علاقہ فیڈمک میں ٹائل فیکٹری میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران راڈ گرنے سے محنت کش بری طرح زخمی ہو گیا، ریسکیو1122 نے مضروب کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا اور آگ پر قابو پا لیا۔ بتایاجاتا ہے کہ فیڈمک گول نمبر8 کے قریب واقع ٹائم سرامک ٹائل فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، سرامک پرنٹنگ مشین اور دیگر مشینری آگ کی لپیٹ میں آ کر تباہ ہو گئیں تاہم اسی دوران محنت کش بلال ولد رمضان نے آگ بجھانے کی کوشش کی تو آہنی راڈ گرنے سے اسکی ٹانگ ٹوٹ گئی، تاہم اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں