جڑانوالہ(نامہ نگار)آج صبح پھر جڑانوالہ کے علاقہ 105گ ب میں معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی۔بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں 105گ ب میں چند روز قبل مبینہ ملزمان غفار عرف کالو’عمران عرف مانا وغیرہ کا اظہرسے معمولی جھگڑا ہوا تھا آج صبح اظہر جب ڈیوٹی پر جانے کیلئے گھر سے نکلا توملزمان نے اسکو گھیر لیا اورفائرمس ہونے سے وہ بچ گیا تواس کا بھائی 40سالہ اقبال ولد اسلم اوردوست حاشر بھولہ موقع پر پہنچے تو ملزمان نے دوبارہ فائرنگ کردی اورگولیاں لگنے سے حاشرعرف بھولا اوراقبال ولد اسلم بری طرح زخمی ہوکر گرپڑے توملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے اہل محلہ موقع پر پہنچے تو حاشر جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑگیا جبکہ اقبال کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی۔
55