38

قاتل کو عمر قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تھانہ چک جھمرہ کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو عمرقید اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید قید سخت بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں عداوت کی بناء پر ملزم یٰسین نے فائرنگ کرکے مخالف نوجوان عنصر کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد چالان مکمل کرکے عدالت بھجوایا توفاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم یٰسین کوعمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں