ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) تھانہ سٹی کی حدودمیں قتل کیس کے مقدمہ میں سیشن کورٹ ڈیرہ میں بی بی اے خارج ہونے پر گرفتار ہونیوالے دو بھائیوں میں سے ایک بھائی کی طرف سے مقتول کی والدہ کو دھمکیاں دینے پر کینٹ پولیس نے گرفتار ملزم کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں (ش ۔بی بی) سکنہ محلہ خدمتگارانوالہ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں ایک بیوہ عورت ہوں یکم مئی 2022کو میرے31سالہ بیٹے کوتین بھائیوں سکنان محلہ نواز علی نے قتل کیا جس کے خلاف تھانہ سٹی میں باقاعدہ ایف آئی آر درج ہوئی۔ ‘مقدمہ میں 2بھائیوں جنہوں نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی تھی 28جنوری 2023کو ان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہو گئی جن کو عدالت سیشن کورٹ سے باضابطہ گرفتار کیا گیا ‘احاطہ عدالت میں گرفتار ایک بھائی نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں’جس پر مذکورہ ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
37