فیصل آباد (پ ر) قرآن پاک کی بے حرمتی جیسے گھنائونے فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے’ ایسے واقعات کے خلاف مسلم امہ کو بھرپور احتجاج کرنے کی ضرورت ہے’ مسلم امہ سویڈن کا مکمل بائیکاٹ کرے ‘ ہم موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس اہم معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھائے’ ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے چیئرمین فیصل آباد ڈویژن چوہدری اعجاز احمد گل’ پریزیڈنٹ فیصل آباد ڈویژن مرزا عابد حسین’ وائس چیئرمین ڈاکٹر جاوید شریف’ وائس چیئرمین میاں طاہر شفیق’ وائس پریزیڈنٹ خالد حسین فخری’ وائس پریزیڈنٹ چوہدری غریب عالم’ وائس پریزیڈنٹ میاں اکمل احسان’ جنرل سیکرٹری فیصل آباد ڈویژن میاں محمد عمران سرور’ جوائنٹ سیکرٹری فیصل آباد ڈویژن حافظ ابوبکر صدیق’ ڈسٹرکٹ چیئرمین چوہدری محبوب الہی’ ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ ملک خادم حسین’ ڈسٹرکٹ وائس پریزیڈنٹ میاں ندیم اشرف’ ڈسٹرکٹ وائس پریزیڈنٹ شہباز’ ڈسٹرکٹ آ رگنائزرحافظ مسعود’ ڈاکٹر جاوید شریف نے ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے کیا’
44