29

قرضے ہڑپ کرنے والے ملک کو چلانے کے اہل نہیں

فیصل آباد(پ ر)پاکستان ریلوے پریم یونین کے چیئرمین ضیا الدین انصاری،صدر شیخ محمدانور ، جنرل سیکرٹری خیر محمد تونیو،چیف آر گنائزر خالد محمود چوہدری نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں تمام ریاستی جبروتشددد اور دھاندلی کے باجود تاریخی فتح حاصل کرنے پر امیرجماعت اسلا می کراچی حافظ نعیم الرحمن اور دیگر قیاد ت اور کارکنوں کو مبارکبا د دیتے ہوئے حکمرانوں کو خبردار کیا کہ اگر جماعت اسلامی کا کراچی میں راستہ روکا گیا تو ملک بھر کے عوام اٹھ کھڑے ہوں گے۔ پریم یونین کے راہنماں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے جس عظیم استقامت اور طویل جدوجہد کے بعد یہ مقام حاصل کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔کراچی سے اٹھنے والی لہر پورے پاکستان کے لئے روشنی کا مینارثابت ہو گی اور ایک دن پورا پاکستان اسلامی انقلاب کے نور سے منور ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی بے داغ قیادت ہی اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔قرضے ہڑپ کرنے والے ملک کو چلانے کے اہل نہیں،جماعت اسلامی کے سینکڑوں افراد عوامی اداروں میں رہے ہیں لیکن کسی پر ایک پائی کا بھی کرپشن اور غبن کا الزام نہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم دیکھے گی ان شا اللہ کراچی دوبارہ روشنیوں کا شہر بنے گا۔ریلوے کے مزدور آنیوالے الیکشن میں جماعت اسلامی کا ہراول دستہ ثابت ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں