32

قومی اسمبلی کی 33نشستوں پر 16مارچ کو الیکشن ہونگے

اسلام آباد (بیوروچیف ) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 33 حلقوں پر 16 مارچ 2023 کو ضمنی انتخابات ہوں گے جن کے لیے 6 فروری سے 8 فروری تک کاغذ نامزدگی وصول کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال13 فروری تک ہوگی۔الیکشن کمیشن نے این اے 4، این اے 17، این اے 18، این اے 25، این اے 26، این اے 32، این اے 38، این اے 43، این اے 52، این اے 53، این اے 54، این اے 57، این اے 59، این اے 60، این اے 62، این اے 63، این اے 67، این اے 97، این اے 126، این اے 130، این اے 155، این اے 156، این اے 191، این اے 241، این اے 242، این اے 243، این اے 244، این اے 247، این اے 250، این اے 252، این اے 254، این اے 256 اور این اے 265 پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے اراکین نے استعفے دیدیے ہیں جسے اسپیکر کی جانب سے منظور بھی کرلیا گیا ہے، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اس وقت صرف 2 ممبران قومی اسمبلی ہیں جن کے استعفے چھٹی کی درخواست کی وجہ سے منظور نہیں کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں