14

قومی اقتصادی کونسل کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) قومی اقتصادی کونسل نے معیشت کی شرح نمو کے اہداف ، میکرو اکنامک فریم ورک برائے سالانہ منصوبہ بندی 25۔2024 ، 13ویں پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے، پائیدار ترقی کے اہداف اور پسماندہ علاقوں کو ترقیاتی بجٹ میں ترجیح دینے کے اقدامات کی منظوری دے دی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملکی ترقی ، معیشت کی بحالی اور عوام کی خوشحالی کیلئے موجود وسائل کو بروئے کار لائے گی، معیشت کے حوالہ سے تمام اہم فیصلوں میں وفاق صوبوں اور متعلقہ فریقین سے مشاورت کو یقینی بنائے گا، زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، زرعی ترقی کیلئے صوبوں سے مشاورت کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرائ خواجہ محمد آصف، محمد اورنگزیب، احسن اقبال، احد خان چیمہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز خان بگٹی، صوبائی وزیرِ پنجاب برائے منصوبہ بندی و ترقی مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر آبپاشی سندھ جان خان شورو، مشیرِ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مزمل اسلم، صوبائی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی بلوچستان ظہور احمد بلیدی، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں