فیصل آباد(پ ر)انجمن تاجران قائد اعظم مارکیٹ ڈجکوٹ روڈ کے صدر رانا اعجا ز حیدر نے کہاکہ قومی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے سخت فیصلے ناگزیر ہیں ،حکومت کو مضبوط کرنے لئے تر جیحات کا تعین کرے ، مہنگائی کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی وجہ ہے،پاکستان کو برآمد ا ت بڑ ھانے کے لئے ضرورت پر مبنی پا لیسیا ںوضع کر نے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور ملک میں تو ا نائی بحران نے ٹیکسٹائل کی صنعت کو شدید نقصان پہنچایا ہے ،گزشتہ چھ ماہ کے دوران پچاس فیصد سے زائد کاروباری یونٹس بند ہو چکے ہیں ۔
50