فیصل آباد(پ ر) صدر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن پنجاب چوہدری شہباز احمد چٹھہ، صوبائی جنرل سیکرٹری رمضان دانش،سٹی صدر میونسپل کارپوریشن چوہدری رضوان گجر،چیئرمین عامرمحمود اعوان ودیگر عہدیداران نے بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے واقعات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ قوم دشمن کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن بزدلانہ کارروائیوں سے ملک کا امن اور خوشحالی سبوتاژ نہیں کر سکتا۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک قوم یکسو ہے۔ دہشت گرد دشمنوں کے دست و بازو ہیں، جو پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں۔عوام اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔چوہدری شبہازاحمدچٹھہ نے کہا کہ شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کر دیں۔
59