31

قوم عمران خان کے گمراہ کن پراپیگنڈہ کا حصہ نہیں بنے گی

فیصل آباد (پ ر)ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) خو ا تین یوتھ ونگ سابق ایم پی اے مد یحہ رانا نے کہا ہے کہ عمران خان خو ا تین ‘ بچوں اور بزرگوں کو ڈھال بنا نے کی بجائے آئین اور قانون کی حکمرانی کے لئے خود کو قانون کے حوالے کرکے عدالتوں کا سامنا کریں ۔ قوم عمران خا ن کے گمراہ کن پراپیگنڈہ کا حصہ نہیں بنے گی ہر روز نیا بیانیہ بنا کر ویڈیو جاری کر نے سے قانون انکے تابع نہیں ہو گا۔ نو جوان نسل کو گالم گلوچ کی سیا ست کی ترغیب دینے میں پی ٹی آ ئی کا ہا تھ ہے۔ عمران خان زمان پا رک میں چھپ کر عدلیہ سمیت تمام ا د ا ر و ں کا مذاق اڑا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پا کستا ن مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں