منڈی صادق گنج (نامہ نگار)قیمتیں بڑھنے کے باوجود پٹرول کی فروخت بند’ عام شہری شدید پریشان انتظامیہ کی جانب سے بھی پٹرول پمپس کیخلاف کوئی کاروائی نہ ہو سکی’ ملک بھر میں پٹر و لیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے اور ان کے نافذ ا لعمل ہونے کے باوجود بھی پٹرول پمپس پر پٹرول کی فروخت بند ہے پٹرول کے حصول کے لئے شہری مختلف پٹرول پمپوں کے چکر لگانے میں لگے ہوئے ہیں دوسری جانب انتظامیہ بھی ایسے پٹرول پمپس کے خلاف تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لا سکی شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے اطلاق کو تین ہو چکے ہیں اس کے باوجود پٹرول پمپس پر پٹرول کا سٹاک ہونے کے باوجود شہریوں کو پٹرول نہ ملنا انتظامیہ کی بے حسی ہے اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کر کے شہریوں کا اذیت میں مبتلا کرنے والے مافیا کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائیں۔
41