22

لاہور کے علاقہ سندر میں پولیس مقابلہ ‘ 1ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ‘ 3فرار

لاہور (بیوروچیف) مسلح ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان ہونے والے مقابلے میں پولیس نے ایک مسلح ڈاکو کو زخمی حالت میں رفتار کر لیا ہے ،گرفتار کئے گئے ڈاکو کی شناخت عرفان عرف کالو کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق چار مسلح ڈاکوئوں نے سندر کے علاقہ میں سڑک پر ناکہ لگا کر لوٹ مار شروع کر رکھی تھی پولیس کے پہنچنے پر مسلح ڈاکوئوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ گرفتار ڈاکو عرفان کے تین ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے تینوں ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ پولیس نے تمام ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں