46

لا قانونیت کی انتہاء ‘2 بھائیوں کے قتل کے 2 سال بعد تیسرا بھائی بھی قتل

سمندری (بیورو چیف )تھانہ صدر کے علاقہ 385 گ ب میں مخالفین کی فائرنگ سے 35 سالہ شخص ہلاک ہوگیا تفصیل کے مطابق سمندری کے نواحی گائوں 385گ ب کا رہائشی غلام حیدر کی مخالفین کیساتھ درینہ دشمنی چلی آرہی تھی 2 سال قبل بھی مقتول کے 2بھائی دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں گزشتہ روز مخالفین نے غلام حیدر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے لاش سول ہسپتال سمندری منتقل کردی۔تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں