29

لفظ پاکستان کے خالق چوہدری رحمت علی کیلئے دعائیہ تقریب

فیصل آباد (پ ر) چوہدری رحمت علی فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان ہال میونسپل لائبریری میں لفظ پاکستان کے خالق چوہدری رحمت علی کی 72 ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب منعقد ہوئی’ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فائونڈیشن کے بانی نثار احمد کسانہ نے کہا کہ چوہدری رحمت علی کی تحریک حصول پاکستان کیلئے قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں’ انہوں نے دوران تعلیم 1915ء میں اسلامیہ کالج لاہور میں ادبی تنظیم بزم شبلی بنائی اور اسی کے پلیٹ فارم سے ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں کیلئے الگ اسلامی مملکت کا مطالبہ کیا’ بعدازاں وہ اعلیٰ تعلیم ایم اے’ ایل ایل بی بیرسٹر ایٹ لاء کیلئے برطانیہ چلے گئے اور وہاں اپنے ہم خیال دوستوں کی مشاورت سے ایک سیاسی تنظیم پاکستان نیشنل موومنٹ کی بنیاد رکھی اور مشہور زمانہ کتابچہ NOW OR NEVER شائع کیا جس میں 28 جنوری 1933 کو پاکستان کے بننے سے 15 سال پہلے پاکستان کا نام تخلیق کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں