گوجرہ(نامہ نگار)لین دین کے تنازع پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دوافراد کو شدید زخمی کر دیا ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر423ج ب میں عنصر علی اور عمیر وغیرہ کا لین دین کا تنازع تھا کہ دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر عمیر وغیرہ نے فائر نگ کر کے عنصرعلی اور علی شیرکو شدید زخمی کر دیا جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔ملزمان موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ صدر پولیس گوجرہ مصروف کارروائی ہے۔
41