سرگودھا (بیوروچیف) پنجاب میں محصول چونگیوں کا نظام بحال کرنے سے تاجروں کیلئے مشکلات پیدا ہونگی جبکہ پنجاب بھر میں ضلع ٹیکس بحال کرنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور غریبوں کیلئے دو وقت کی روٹ کا حصول مزید مشکل ہوجائیگا ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران بلاک نمبر2 سرگودھا کے صدر میاں محمد عمران نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو موجودہ حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں وزیر اعظم اپنے وعدوں کی تکمیل کرتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔
39