13

محمد رضوان100ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے

نیویارک(سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ پاک بھارت میچ میں قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کیا اور ان کے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل ہوگئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق محمد رضوان 100 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں