32

محمد سعید شاکر مرحوم افسانہ نگار اور شاعر تھے

فیصل آباد ( پ ر) یونین آف رائٹرز پاکستان کے سیکرٹری جنرل محمد سعید شاکر سرگودھا میں انتقال کرگئے ‘وہ شوگر اور دل کی بیماری میں مبتلا تھے ان کا شمار یونین کے بانی اراکین میں ہوتا تھا وہ افسانہ نگار اور شاعر تھے یونین کے صدر کامران رشید اور سپریم کونسل کے چیئر مین فضل محمود سمیت سرگودھا ‘ فیصل آباد ‘ شیخوپورہ کے تمام یونٹوں کے ارکان خالدمحمود’ منیبہ فاطمہ ‘ یونس گل ‘ خالد یوسفی دیگرنے محمد سعید شاکر کی وفات پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا اور انکے لئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ ان کی وفات پر ہم انکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ‘ دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں