37

محنت مزدوری کرتا 70 سالہ شخص مشین کی زد میں آکر جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ستیانہ روڈ پر ٹول ٹیکس چوک کے قریب اﷲ والی پروسیسنگ ملز میں کام کرتے ہوئے مشین کی زد میں آ کر 70سالہ محنت کش زندگی کی بازی ہار گیا، ریسکیو1122 نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ستیانہ روڈ پر واقع اﷲ والی پروسیسنگ فیکٹری میں ماموں کانجن کا رہائشی 70 سالہ شوکت ولد سلیم کام کر رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ مشین کی پلی میں آ کر بری طرح کچلا گیا، خون زیادہ بہنے پر ساتھی ملازمین نے ریسکیو1122 کو اطلاع کی جس پر ریسکیو ٹیم نے مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ خون بہہ جانے کی وجہ سے راستے میں دم توڑ گیا، ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں