سیٹ02
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)مشکل حالات میں محنت کش طبقہ کی مدد کیلئے بینک آف پنجاب کے اشتراک سے مزدور کارڈ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیاہے جبکہ اِس کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا تاکہ انہیں رعایتی نرخوں پر راشن اور اخوت کے چھوٹے قرضے کے نظام سے بھی منسلک کیا جا سکے۔ یہ بات صوبائی سیکرٹری لیبر نبیل جاوید نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس میٹنگ میں محکمہ لیبر اور سوشل سیکورٹی سے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ رجسٹرڈ مزدوروں کو طبی اور تعلیمی سہولتوں کے علاوہ ڈیتھ، میرج اور سکالرشپ گرانٹ میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ مزدوروں کے بچوں ملک کے سرکردہ تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم دلوانے کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کنٹری بیوشن کی وصولی کی ذمہ داری پنجاب ریونیواتھارٹی کو سونپی گئی ہے ۔
52