31

محکمہ اینٹی کرپشن کی فیصل آباد میں بڑی کارروائی ایم ایس سوشل سکیورٹی ہسپتال گرفتار

فیصل آباد( آن لائن ) محکمہ اینٹی کرپشن کی فیصل آباد میں بڑی کاروائی ایم ایس سوشل سیکیورٹی ہسپتال گرفتار،تحقیقات کے دوران دل کادورہ ، ہسپتال منتقل جبکہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد چوہدری زبیر نت کو ایک ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں اینٹی کرپشن نے تین اپریل کوطلب کرلیا آن لائن کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی فیصل آباد نے گزشتہ روز ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے ایم ایس سوشل سیکیورٹی ہسپتال کے ڈاکٹر اعجاز فاروق کو سرکاری خزانے میں کرپشن کرنے اور سرکاری گاڑیوں کا ناجائز استعمال کرنے پر گرفتار کرلیاگرفتاری کے دوران ڈاکٹر بیہوش ہوکر گر گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ڈاکٹرز کے مطابق دل کا دورہ پڑا ہے جبکہ ترجمان اینٹی کرپشن کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر کو کرپشن کے الزامات پر اینٹی کرپشن نے تحیقات کے لیے طلب کیا تھا وہاں پوچھ گچھ کے دوران تکلیف ہوئی اور زمین پر گر پڑا جسے ہسپتال بجھوا دیا گیا ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ وہ دل کا مریض ہے علاوہ ازیں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد چوہدری زبیر نت کو ایک ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی جانب سے سیکرٹری بلدیات کو بذریعہ مراسلہ کہا گیا ہے کہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر نت کو 3 اپریل کو ریکارڈ سمیت پیش کیا جائے۔ اینٹی کرپشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے چوہدری زبیر نت نے تحریک انصاف کے ایم پی ایز لطیف نذر۔ شکیل شاہد۔ میاں وارث عزیز اور ایم این اے فرخ حبیب کے فرنٹ مین کا کردار ادا کرتے ہوئے کارپوریشن فنڈز۔ صفائی ممات۔ وائٹ واش اور ڈیلی بازار لگوانے کی مد میں ایک سو ملین سے زائد کی کرپشن کی ہے۔جبکہ چوہدری زبیر نت کا تعلق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی تھا زبیرنت کے خلاف اس کے علاوہ درجن انکوائریاں زیرسماعت ہیں جس میں اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت ناجائزتجاوزات کی مد میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے ماہانہ وصول کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں