23

محکمہ بلدیات میں تقرر وتبادلے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)محکمہ بلدیات پنجاب میں بڑے پیمانے پر آفیسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ چیف آفیسرز، ڈپٹی چیف آفیسرز، میونسپل آفیسر ریگولیشن ، میونسپل آفیسرز فنانس کے تقرر و تبادلے ۔زبیر وٹو کو چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ‘سابق چیف آفیسر زبیر حسین نت لوکل گورنمنٹ بورڈ لاہور تبدیل’ عمران اصغر سندھو چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل فیصل آباد تعینات’رانا غلام دستگیر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مری تعینات’میونسپل آفیسر ریگولیشن ملک زاہد خلیل ۔ ایڈمنسٹریٹو آفیسر لوکل گورنمنٹ بورڈ لاہور تعینات ‘مجیب الزماں شامی میونسپل آفیسر فنانس کا میونسپل کارپوریشن فیصل آباد سے تبادلہ ‘ظہیر الدین بابر کو میونسپل آفیسر فنانس میونسپل کارپوریشن فیصل آباد تعینات ‘امجد علی ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کو چیف آفیسر میانوالی تعینات’فیصل آباد کے ADLG بھی تبدیل کر دئیے گئے۔ نادیہ فاطمہ ، احسان اللہ قمر، افضل سعد کا تبادلہ کر دیاگیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں