سرگودھا (بیورو چیف) محکمہ خوراک کی بلا جواز کاروائیاں ملز کی جبری بندش ناقابل قبول ہے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو جمعہ کو پنجاب فلور مل ایسوسی ایشن کی انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوجائینگے ایس او پیز کے مطابق کاروائی نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے معاملات بگڑ تے جارہے ہیں اور اس سے آٹے کی قلت کا بحران جنم لے گا ان خیالات کا اظہار فلور ملز ا یسو سی ایشن کے صدر میاں محمد نسیم نے کیا انہوں نے کہا کہ پہلے ہی پاکستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے رہی سہی کسر فلور ملز کیخلاف کاروائیاں کرکے پوری کی جارہی ہے میاں محمد نسیم نے کہا کہ ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ حکومت عوام کے حق میں ہے یا خلاف کیونکہ جس طرح حکومت کاروائیاں کررہی ہے اس سے یقیناً آٹے کا بحران شدت اختیار کرتا جائیگا جس سے ملک میں افراتفری بڑھنے کے امکانات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
27