33

محکمہ ریونیو کا عملہ دفاتر سے غائب ‘ عوام خوار

فیصل آباد(آن لائن)ڈویژن بھر کے سرکاری افسران اور محکمہ ریونیوکے اہلکاروں کا دفاتر کے وقت غیر حاضر اور غائب رہنا معمول بن گیا، سرکاری افسران کا عملہ اور محکمہ ریونیو کے اہلکارسائلین سے گھرسے فائلوں پر دستخطو ں کیلئے الگ سے چارج وصول کرنے لگے، سرکاری دفاتر سے بلا جواز غیر حاضر رہنے والے افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ،فیصل آباد ڈویژن کے مختلف اضلاع کے سرکاری افسران اور محکمہ ریونیوکا عملہ بغیر اطلاع کے دفتری اوقات میں غیر حاضر اور بلاجواز چھٹیاں کرنے کے عادی ہوچکے ہیںجسکی وجہ سے پریشان سائلین مایوس ہوکرواپس لوٹ جاتے ہیں شہریوں اور تنظیموں نے چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر فیصل آباد میڈم سلوت سعید سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹواری سے تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنرز،ایڈیشنل کمشنر ز ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو دفتری اوقات کار کا پابند بنایا جائے تاکہ دفتر آنیوالے غریب اور حالات کے ستائے سائلین جودور دراز علاقوں سے اپنے جائز کاموں کیلئے آتے ہیں انہیں انصاف مل سکے آن لائن کے مطابق بعض سینئر افسران نے صبح نو بجے دفتر آنیکی بجائے 11بجے اور 12بجے کے قریب آتے ہیں اور مختصر وقت میں دفتر آنیوالے اپنے دوستوں سے گپ شپ اور چائے کافی وغیر پی کرغائب ہوجاتے ہیں جسکی وجہ سے سائلین مایوس ہوکرواپس لوٹ جاتے ہیں جبکہ افسران کا عملہ انکی رہائش گاہوں پرجانے کے نام پربھاری رشوت وصول کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں