منڈی صادق گنج (نامہ نگار)گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف کاروائی’ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت آصف چھینہ نے اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے لینڈ ریکارڈ سنٹر کے سامنے ایک گودام سیل کیا جس میں ذرائع کے مطابق 10 سے 12 ہزار تھیلہ گندم کا سٹاک موجود تھا طویل عرصے سے سٹاک کی گئی اس گندم میں کیڑے پڑ چکے تھے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت آصف چھینہ کا کہنا تھا کہ گودام سیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد کو رپورٹ بھجوا دی ہے جلد قانونی کاروائی ہو گی اور گندم ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں۔
39