سرگودھا (بیوروچیف) محکمہ سوئی گیس سرگودھا نے شہر کو ایک بار پھر کھنڈرات میں تبدیل کرنا شروع کردیا ہے سوئی گیس کے پائپ بچھانے کی آڑ میں پینے کے پانی اور سیوریج کے پائپ بھی توڑے جارہے ہیں شہر بھر کے مختلف علاقوں خصوصاً جناح کالونی’ جنرل بس اسٹینڈ کے علاقہ میں تمام گلیوں کو اکھاڑ کر پھینک دیا گیا ہے جس کی وجہ سے سیوریج کا پانی گلیوں میں عوام کیلئے مشکلات کا موجب بنا ہوا ہے جن کا کوئی پرسان حال نہیں ارکان اسمبلی خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں
44