ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) رحمانی خیل میں مستورات کے تنازعہ پر ایک فریق کی مخالف پر فائرنگ ‘راہگیر 23سالہ نوجوان جاں بحق ‘مقتول کے والد کی رپورٹ پر نواب شہید پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب میں 60سالہ محمد جان بلوچ ولد فیض اللہ سکنہ رحمانی خیل نے 302/34ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اور میرا بیٹا 23سالہ قدرت اللہ ‘بھتیجا دلجان ‘ مہتاب اور بھانجا حمزہ علی لکڑیوں کو ٹرک لوڈ کرنے کیلئے روڈ کی طرف جا رہے تھے جب ہم گلی شارع عام نزد خانہ رستم خان رحمانی خیل پہنچے تو سامنے گلی میں ملزمان نعمت اللہ ‘ اسکا بھائی عزیز اللہ ولد غلام رسول اور احسان اللہ ولد نعمت اللہ اقوام دولت خیل سکنائے رحمانی خیل مسلح با کلاشنکوف آرہے تھے اور ہمارے پیچھے کچھ فاصلے پر انکا مخالف ہدایت اللہ عرف گن ولد متین سکنہ رحمانی خیل بھی آرہاتھا نعمت اللہ ‘ عزیز اللہ اور احسان اللہ نے اپنے مخالف ہدایت اللہ عرف گن کو دیکھ کر اپنی اپنی کلاشنکو ف سے اس پر فائرنگ کردی ‘ جن کی فائرنگ کی ذد میں آکر قدرت اللہ زخمی ہوکر جاں بحق ہوگیا ‘دونوں مخالفین میں مستورات پر تنازعہ چلا آرہاتھا ۔
32