29

مختلف واقعات میں خاتون اور 2بچے جھلس گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات کے دوران آگ لگنے سے دو بچوں اور خاتون بری طرح جھلس گئے، متاثرہ افراد کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق فیکٹری ایریا کے رہائشی 45 سالہ آمنہ زوجہ تاج محمد کھانا تیار کرتے ہوئے کپڑوں کو آگ لگنے سے جھلس گئی جبکہ گرم پانی گرنے سے 52 رب کے رہائشی خادم حسین کی 4 سالہ بیٹی فاطمہ اور گٹ والا کے قریب کیمیکل گرنے سے 7 سالہ عقیل بری طرح جھلس گیا۔ متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹرز انکی جانیں بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں