28

مخصوص استعفے قبول ہونے پر PTIکابڑا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف نے35ارکان اسمبلی کے استعفے منظو ر ہونے پر عدالت نہ جانے کا فیصلہ کر لیا۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے مخصوص اراکین قومی اسمبلی کی استعفے قبول ہونے پر تحریک انصاف کے سیاسی و قانونی ماہرین کا مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا تھا ، جس میں اسد عمر، اسد قیصر، عمر ایوب سمیت لیگل ماہرین اور پارٹی رہنماوں نے شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف سپیکر کے فیصلے کو عدالت سمیت کسی لیگل فورم پر چیلنج نہیں کرے گی ۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے استعفے منظور ہونے والے تمام کے تمام حلقوں میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، تمام حلقوں میں عمران خان امیدوار ہوں گے، تاہم انتخابی مہم متعلقہ ایم این اے چلائے گا، آج کے ہونے والے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پی اے سی کے لئے بھی سپیکر سے رابطہ کرے گی اور جلد ہی پارٹی فیصلوں سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں