35

مدنی ڈویلپر ماڈل سٹی کے CEO جاوید بھٹی کے والد محترم انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر مدنی ڈویلپر ماڈل سٹی جاوید بھٹی کے والد محترم رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم نہایت خوش اخلاق’ شفیق’ صوم وصلوٰة کے پابند انسان تھے، مرحوم کی نمازجنازہ گزشتہ شام بعدازنماز عصر سوساں روڈ پر واقع فیضان مدینہ میں ادا کی گئی جس میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ادارہ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں