فیصل آباد(پ ر)جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیرلیاقت بلوچ نے مرحوم مولانا سعید احمد اسعدکی رہائش گاہ پر جاکر ان کے صاحبزادوں سے اظہار تعزیت اور مغفرت کے لئے دعا کی۔ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔لیاقت بلوچ نے مرحوم کی دینی وسیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک بلند پایہ عالم دین تھے۔ ان کی ساری عمرغلبہ اسلام اورنظام مصطفی کی جدوجہد میں گزری ۔اتحاد امت اور فروعی اختلافات کے خاتمہ کیلئے ان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ان کے انتقال سے پیداہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے دعا کی اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو بھی صبر جمیل عطا ہو۔
36