39

مردم شماری کے باعث مارچ میں سالانہ امتحانات کا انعقاد خطرے میں

لاہور (بیوروچیف)سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم ایک کروڑ سے زائد طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات کب ہونگے ، امتحانی شیڈول جاری نہ ہوسکا۔امتحانی شیڈول جاری نہ ہونے سے48ہزار سکولوں کے سربراہان پریشانی سے دوچار ہیں،یکم مارچ سے پنجاب بھر کے اساتذہ مردم شماری کی ڈیوٹی پر ہونگے ۔اساتذہ کا کہناہے کہ مردم شماری کے باعث مارچ میں سالانہ امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں،رواں سال اگست میں تعلیمی سال شروع کیا گیا۔تعلیمی سال تاخیر سے شروع ہونے کے باعث صرف6ماہ تدریس ہوسکی، بچوں کو سلیبس مکمل نہیں پڑھایا جاسکا۔صدر آل ٹیچرز یونین آصف گوہر کا کہنا ہے کہ سالانہ امتحانات کے متعلق فوری شیڈول کا اعلان کیا جائے ۔محکمہ تعلیم کے مطابق امتحانات کا انعقاد ہر صورت مارچ میں کروایا جائے گا،امتحانی شیڈول آئندہ ہفتہ جاری کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں