31

مریضوں کوبہتر علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کی جائیں

گوجرہ (نامہ نگار)ہسپتال میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں ۔مریضوں کے ساتھ حسن اخلاق کو اپنایا جا ئے۔ان خیالات کا اظہارآئی کم جنرل ہسپتال گو جرہ میں نئے تعینات ہو نے والے میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر مسعود ورک نے سٹاف سے میٹنگ کے دوران گفتگوکرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہو نی چاہئے اور حقیقی مسحائی کاکراداراداکر نے کی ضرورت ہے۔ مریضوں کو بہتر سے بہتر علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہم کی جائیں۔ ہسپتال میںصفائی کے ماحول کو بہتر بنایا جائے ۔انہوں نے بند ہو نے والا آئی آپریشن تھیٹردوبارہ بحال کر نے کے احکامات جاری کئے۔ اورکہاکہ48گھنٹے کے اندر اندر سرجری شروع ہو نی چاہئے اس کے علاوہ انہوں نے گردے صفائی کے مریضوں کی تمام ادویات 24گھنٹے میں فری جبکہ باہر سے مہنگے ٹیسٹ 48گھنٹوںمیںہسپتال سے ہی فری کر نے کی ہدایت کی۔انہوں نے مذید کہاکہ صحت سہولت پروگرام کو فی الفور بحال کر نے عوام کی مشکلات کو دور کیا جائے اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں