54

مریم نواز کا عمران خان پر طنز

ملتان ( نامہ نگار) مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر و چیف آر گنائزر رہنما مریم نواز نے عمران خان پر طنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ یہ جیل بھریں اور شروعات زمان پارک سے کریں۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ ہم نظریں بچھائے بیٹھے ہیں ، آئیں جیل بھریں، فرنٹ لائن پر انہوں نے خواتین کو رکھا ہوا ہے، خود سامنے آئیں۔مریم نوازنے کہا کہ قانون اپنا راستہ لیگا ، جو جرائم کیے ان کی سزا بھگتنا پڑے گی، رانا ثناء اللہ نے جعلی مقدمے میں 6 ماہ قیدکاٹی، انہیں ابھی کسی نے انگلی نہیں لگائی، یہ دو دن کی قید میں گلے لگ کر رونے لگ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں