58

مریم کی وطن واپسی ‘ فیصل آباد کے اکثر لیگیوں کا صرف ”فوٹو سیشن ”

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر محترمہ مریم نواز کی وطن واپسی پر سرد مہری کامظاہر ہ کرنے ایم این ایز ‘ سابق ایم پی ایز اور پارٹی عہدیداروں کی لسٹیں تیار کرکے پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کو بھیج دی گئیں ‘ سخت باز پرس کی جائے گی ‘ آئندہ الیکشن میں بھی ٹکٹوں کی تقسیم کے موقع پر کارکردگی کو اولین ترجیح بنایا جائیگا ‘ تفصیل کے مطابق محترمہ مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر پارٹی قیادت نے ان کا شاندار استقبال کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں ‘ پارٹی لیڈر شپ نے فیصل آباد ڈویژن کے پارٹی عہدیداروں ‘ ایم این ایز ‘ سابق ایم پی ایز و دیگر رہنمائوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے حلقہ جات سے بڑے قافلوں کیساتھ لاہور ایئر پورٹ پہنچ کرمحترمہ مریم نواز کا شاندار استقبال کریں ‘ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں لندن میں قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئے گئے ہوئے تھے جس کااکثر ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں نے پورا فائدہ اٹھایا اور مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر محترمہ مریم نواز کے لاہور ایئر پورٹ پر استقبال کیلئے قافلے لیکر نہیں گئے ‘ فیصل آباد سے صرف رانا علی عباس ‘ میاں عرفان منان اور اسرار احمد منے خاں لیگی کارکنوں کے قافلے لیکرلاہور گئے جبکہ باقی رہنمائوں نے صرف خود جاکر ”حاضری” لگانے پر اکتفا کیا جبکہ کئی رہنمائوں نے خود جانا بھی گواراہ نہیں کیا ‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اس سرد مہری پر سخت ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے ان ایم این ایز ‘ سابق ایم پی ایز اور پارٹی عہدیداروں کی لسٹیں تیار کرکے محترمہ مریم نواز کو رپورٹ پیش کی ‘ جنہوں نے یہ لسٹیں دیکھ کر اسے پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کے پاس بھیج دیا ہے ‘ لیگی قیادت محترمہ مریم نواز کے استقبال کی ہدایات کو نظر انداز کرنیوالوں سے باز پرس کریگی اور ضمنی الیکشن و آئندہ عام انتخابات کے موقع پر بھی کارکردگی کی بنیاد پر ہی پارٹی ٹکٹ جاری کئے جائینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں