36

مری میں برف باری جاری

مری(نامہ نگار) مری میں برف باری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفباری کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا۔ مری میں اب تک چھ سات انچ برف پڑ چکی ہے۔مری انتظامیہ کا کہنا ہے سیاحوں سے گزارش ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے اور رولز کو فالو کریں، مری میں آنے والے سیاحوں کے حوالے سے ٹریفک حکام نے ہدایات جاری کردی ہیں۔ڈی ایس پی ٹریفک کے مطابق برفباری میں پھسلن سے بچنے کے لیے گاڑی کی اسپیڈ آہستہ رکھی جائے۔ڈی ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ سیاح گاڑی کی ہیڈ لائٹس، انڈیکیٹر، ہارن اور بیٹری درست حالت میں رکھیں۔گاڑی میں کھانے پینے کی اشیا، گرم کپڑے اور کمبل ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ڈی ایس پی ٹریفک کے مطابق برفباری کے دوران ٹریفک پولیس کا اسپیشل اسکواڈ ہر وقت مدد کے لیے موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں