52

مزمل جٹ کے ماموں اور افضل بندیشہ کے بڑے بھائی انتقال کرگئے

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)شہر کی معروف سیاسی ‘سماجی شخصیت چوہدری مزمل جٹ کے ماموں اور چوہدری محمد افضل بندیشہ کے بڑے بھائی چوہدری محمد سلیم اختر بندیشہ گذشتہ رات رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ ان کی رہائش گاہ چھوٹی ڈی گرائونڈ میں ہے ۔مرحوم کی نماز جنازہ آج 15جنوری بروز اتوار بعد از نماز ظہر گلستان ارم پارک چھوٹی ڈی گرائونڈ میں ادا کی گئی۔ جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورمرحوم کو اشکبار آنکھوں کے ساتھ ڈی گرائونڈ والے قبرستان میں ان کے والد محترم کے پہلو میں سپردخاک کر دیا گیا۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے چوہدری محمد سلیم ا ختر بندیشہ کے انتقال پر چوہدری محمد افضل بندیشہ اور چوہدری محمد مزمل جٹ سمیت تمام پسماندگان سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ چوہدری مزمل جٹ کا موبائل فون نمبر0300-7934792اور چوہدری افضل بندیشہ کا موبائل فون نمبر0300-6640233ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں