27

مستحق اور حقداروں کی مدد کرنا مخیرحضرات کا فرض ہے

ساہیوال (بیوروچیف)ڈسٹرکٹ زکوة آفیسرعبدالوحید نے کہا ہے کہ مستحق اور حقدار غریب لوگوں کی مدد ہم سب پر فرض ہے،مخیر حضرات ان غریب اور نادار طبقے کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ـمحکمہ زکوة مستحقین کو رقم کی فراہمی شفاف انداز میں بذریعہ بائیو میٹرک تصدیق سے کر رہا ہے تا کہ کسی بھی فرد کی حق تلفی نہ ہو، مخیر حضرات دل کھول کر اپنی زکوة و عطیات محکمہ زکوة کے اکاؤنٹ میں جمع کروائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ مستحقین زکوة استفادہ حاصل کر سکیں،ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں یوم زکوة کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ـانہوں نے کہا کہ محکمہ زکوٰة و عشر کی رقم شریعت کے مطابق مستحقین زکوٰة کو گزارہ الاؤنس، نابینا الاؤنس بائیومیٹرک تصدیق کے بعد بذریعہ موبائل بینکنگ فراہم کرتا ہےـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں