34

مسجد میں دھماکہ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی ہے

ساہیوال(بیورو چیف) ضلعی ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ساہیو ال شیخ رشید احمد ثاقب نے پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکاملک دشمن عناصر کی بز د لانہ کا روائی ہے۔ مسجدمیں نماز کے دوران عبا د ت میں مصروف ناحق لوگوں کی جان لینے و ا لے دہشتگردوں کا کوئی مذہب اور دین نہیں ہو سکتا ۔ ایسی دہشتگردی کرنیوالے انسانیت کے کھلے د شمن ہیں۔ کوئی بھی مذہب ناحق لو گو ں کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا ایسی کا ر و ا ئی کر نیوالے درندہ صفت افراد کسی رحم کے مستحق نہیں ۔ دھماکہ کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں ا و ر اس میں ملو ث دہشتگردوں کو فوری پکڑ کر عبرت کا نشان بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ا من کے دشمن عناصر کی دہشتگردی کے ذریعے مذموم کاروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں