پشاور(نامہ نگار)پشاور میں پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے تیسرے روز باجماعت نماز ادا کی گئی۔نمازِ ظہر میں سی سی پی او اعجاز خان و دیگر افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔نمازِ ظہر کے بعد قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سانحہ پشاور کے شہدا کے ایصالِ ثواب اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی گئیں۔یاد رہے کہ پیر کو ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
36