35

مسلح ڈاکوئوں نے بارات اور بیوپاری کو لوٹ لیا

کنجوانی(نامہ نگار) تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حدود میں صبح سویرے ڈکیتی کی دو وارداتوں میں مقامی بیوپاری اور باراتی لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات اور متعدد موبائل سے محروم کر دئے گئے ڈکیتی کی پہلی واردات میںتین مسلح ڈاکوئوں نے پاکپتن جانے والی بارات کو صبح پانچ بجے کے قریب 451گ ب سٹاپ کے قریب روک کر لاکھوں روپے نقدی ،طلائی زیورات کے علاوہ متعدد موبائل لوٹ لئے 15کی کال پر پولیس تھانہ صدر تاندلیانوالہ نے روائتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر لیٹ پہنچ کر کارروائی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق تحصیل ہری پور کے رہائشی ذیشان ولد خواج محمد کی بارات ہری پورسے کار نمبریICT1705اور بس نمبری CAE155پر پاکپتن جا رہی تھی کہ تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ 451گ ب مکہ فلور ملز کے قریب تین نامعلوم ڈاکوئوں نے دولہا کی گاڑی اور بس کو اسلحہ کی نوک پر روک لیا ڈاکوئوں نے دولہا کی کار اور بس میں سوار افراد سے دس لاکھ روپے نقدی،دس تولہ طلائی زیورات اور پندرہ قیمتی موبائل چھین لئے اور فرار ہو گئے جبکہ ڈکیتی کی دوسری واردات میں چار نامعلوم ڈاکوئوں نے صبح چھ بجے پل نہر رحمے شاہ پر ناکہ لگا کر سبزی منڈی جانے والے جنڈانوالی کے رہائشی بیوپاری دراز اور کالی نامی ڈرائیور کو روک کر3500روپے لوٹ لئے اور کم رقم ہونے پر انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا باراتیوں نے وقوعہ کی اطلاع کے لئے 15پر کال کی تو پولیس تھانہ صدر تاندلیانوالہ کا عملہ روائیتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے میں کامیاب ہو سکا جس دوران ڈکیتی کی دوسری واردات بھی ہو چکی تھی پولیس نے بیوپاری اور لٹنے والے باراتیوں کو ڈاکوئوں کے خلاف کارروائی کی طفل تسلی کے بعد نامعلوم ڈاکوئوں کی تلاش کیلئے روانہ ہو گیا تا حال کسی ملزم کا سراغ نہیں مل سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں