15

مسلم لیگ ن عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے

سرگودھا (بیورو چیف) وزیر اعظم شہبا شریف کو غریبوں کا درد ہے پاکستان مسلم لیگ ن غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے سابق حکمران نے ملک کو اجاڑنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے جس کو دور کرنے کیلئے شہباز شریف تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ ان سب کا احتساب ہوگا کوئی بھی شخص احتساب سے نہیں بچ سکے گا جس نہج پر پی ٹی آئی کی پالیسیوں نے ملک کو پہنچا دیا ہے جس سے جان چھڑانے کیلئے حکومت اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لارہی ہے اور بہت جلد ان مسائل پر قابو پالیا جائیگا وقتی طور پر پریشانی کا سامنا ضرور ہے مگر اس کے دورس نتائج برآمد ہونگے چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کی پریشانی کا معلوم ہے جس کیلئے حکومت ہر پلیٹ فارم پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں