37

مسلم لیگ ن پنجاب میں الیکشن کیلئے تیار ہے

فیصل آباد(پ ر)سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈڑ زونگ کے مرکزی صدرمیاں عبدا لمنان نے کہاہے کہ عمران خان نے پرویزالٰہی سے اسمبلی تحلیل کروا کر ان کاساتھ نہیں دیابلکہ اُن کے ساتھ ہاتھ کیاہے۔خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ کا اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلہ کو وزیراعظم میاں شہبا ز شریف کے اعتماداکاووٹ لینے سے مشروط ایک سوالیہ نشان ہے۔ مسلم لیگ ن پنجاب میں الیکشن کے لئے تیارہے انتخابی مہم کی قیادت کے لئے مریم نوازشریف بھی چندروزبعدوطن پہنچ رہی ہیں مگرمردم شماری اورنئی حلقہ بندیوں کی تیاری مکمل ہونے تک صوبائی الیکشن بھی ایک سوالیہ نشان ہیں۔اُن کاکہناتھاکہ قومی اسمبلی سے استعفے دینے کے دعویداراب واپس آناچاہتے ہیں جس سے ثابت ہوتاہے کہ عمران خان کے پی کے اسمبلی تحلیل کرنے کی بجائے ایک صوبے کی حکومت برقراررکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں