جڑانوالہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم کے صدر شیخ وقاص ایڈووکیٹ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کلب جڑانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر 2 مرتبہ 2013 اور 2018 کی الیکشن میں کامیاب ہونیوالے سابق ایم پی اے رائے حیدر علی کھرل دس سال تک اقتدار میں رہے اور حلقہ کیلئے کچھ نہیں کیا انکی پی ٹی آئی میں شمولیت سے ن لیگ کو نہیں بلکہ پارٹی چھوڑنے پر رائے حیدر کھرل کو سیاسی نقصان کو ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ میں پی ٹی آئی والوں کو آج سے میرا واضح پیغام ہے کہ رائے حیدر علی کھرل کی پہ ٹی آئی میں شمولیت سے انکا برا وقت شروع ہوا چاہتا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکنان قائدین مسلم لیگ ن کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں آور آئندہ ہونیوالے انتخابات میں مسلم لیگ ن پورے ملک میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی شیخ وقاص ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے پی ٹی آئی نے انتشار گالی گلوج کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے پریس کانفرنس سے قبل شیخ وقاص ایڈووکیٹ اور کارکنان نے رائے حیدر علی کھرل کی جانب سے ن لیگ چھوڑنے پر یوم تشکر منایا اور مٹھائی تقسیم کی۔
34